اسلام آباد(اے بی این نیوز)سپریم کورٹ نے سندھ پولیس کے سابق ایس ایس پی رائو انوار کو ای سی ایل سے نام نکلوانے کے معاملے پر وفاقی حکومت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی، تفصیلات کے مطابق جمعرات کو سپریم کورٹ میں رائو انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی ،عدالت کا کہنا تھا کہ ای سی ایل میں نام ڈالنا اور نکالنا وفاقی حکومت کا کام ہے،واضح رہے کہ را ئوانوارکا نام نقیب اللہ قتل کیس کے سبب ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا تاہم عدالت نے انہیں کیس میں بری کردیا ہے۔















