لاہور(اے بی این نیوز)مسلم لیگ (ن) کی رہنما حناپرویز بٹ نے پی پی 160اور پی پی 155سے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے،حناپرویز بٹ اپنے قائد میاں نوازشریف کی تصویروں والی قمیض پہنے الیکشن کمیشن کے آفس پہنچ گئی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا خواتین کو جنرل الیکشن میں ضرور حصہ لینا چاہیے۔ان دونوں حلقوں کی خواتین میرا ساتھ دیں ،انشاءاللہ میں الیکشن جیتو گی۔عمران خان ایک بزدل شخص ہے،لیڈر فرنٹ سے لیڈ کرتا ہے اور گیدڑ چھپ کے بیٹھ جاتا ہے۔تحریک انصاف کے لوگوں کے کل پولیس اور رینجرز پر پیٹرول بم سے حملے کیے۔عمران خان کو چاہیے تھا عدالتی حکم مانتا اور ملک میں ایسے فتنہ اور فساد نہ پھیلاتا۔عدالت بلائے تو بیمار اور ریلی نکالنے کےلئے ہر وقت تیار ہوں۔بچوں اور خواتین کو بطور ڈھال استعمال کررہا ہے۔عمران خان پاکستان کی تاریخ بزدل ترین سیاستدان ثابت ہوا ہے۔















