زمان پارک جانے والی پولیس کے پاس اسلحہ نہیں تھا، آئی جی پنجاب

لاہور (نیوزڈیسک)آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے پولیس پرحملے کئے، پولیس اور رینجرز پر پتھر کے ستھ پٹرول بم بھی پھینکےگئے۔سنٹرل پولیس آفس لاہور میں وزیراطلاعات عامرمیر کے ہمراہ ہنگائی پریس کانفرنس میں آئی جی عثمان انور نے کہا کہ زمان پارک میں آپریشن کرنے کا ارادہ نہیں تھا،اس لئے مناسب نفری دی، پی ٹی آئی کارکنوں نے پولیس پرحملے کئے، پولیس اوررینجرز پر پتھر اورپٹرول بم پھینکےگئے۔انھوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے افسران بھی حملےمیں زخمی ہوئے، زمان پارک جانے والی پولیس کے پاس اسلحہ نہیں تھا، ہم کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں چاہتے تھے، لوگوں کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس، واٹرکینن کا استعمال کیا گیا۔