اسلام آباد(اے بی این نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مزرا نے اسلام آباد میں ملاقات کی،وزیر اعظم آفس کے مطابق وزیر اعظم اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی ملاقات میں افواجِ پاکستان کے پیشہ وارانہ امور پر گفتگو کی گئی،ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال اور سلامتی سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔















