اسلام آباد(نیوزڈیسک)دفتر خارجہ پاکستان نے سابق امریکی سفیر زلمے خلیل زاد کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو کسی سے لیکچرز لینے کی ضرورت نہیں، ایک قوم کے طور پر ہم ہر مشکل صورتِ حال سے مضبوطی سے نکلیں گے۔افغانستان میں امریکہ کے سابق خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے گزشتہ روز کہا تھا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی گرفتاری سے مزید بحران پیدا ہو گا۔















