کراچی(نیوزڈیسک)کراچی میں گرمی بڑھتے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ کردیا گیا، بعض علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ چھ سے آٹھ گھنٹے تک پہنچ گیا۔لیاقت آباد، پاک کالونی، اورنگی ٹاؤن، سرجانی ٹاؤن، سلطان آباد، کیماڑی اور لیاری سمیت متعدد علاقوں میں آٹھ سے دس گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔بجلی کی بندش کا دورانیہ کیوں بڑھایا گیا؟ سوال کیا گیا تو ترجمان کے الیکٹرک نے مؤقف دینے سے ہی انکار کردیا۔شہری کہتے ہیں گرمی آتے ہی لوڈشیڈنگ بڑھ گئی، کئی کئی گھنٹے بجلی نہیں ہوتی، کس سے فریاد کریں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کئی کئی گھنٹے نہیں آتی لیکن ان کے گھروں پر بجلی کا بل پورا آتا ہے۔















