صدر عارف علوی اور یاسمین راشد کی مبینہ آڈیو بھی منظر عام پر آگئی

اسلام آباد (نیوزڈیسک)صدر مملکت عارف علوی اور تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آگئی۔یاسمین راشد نے مبینہ آڈیو میں صدر عارف علوی سے کہا کہ سر یہاں پر صورتحال پر بہت خراب ہے، پیٹرول بم پھینکنا شروع کردیے ہیں ہمارے ورکرز نے۔انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے کہ خون خرابا ہو، میرا خیال ہے آپ کو کسی سے بات کرنے کی ضرورت ہے۔یاسمین راشد کی بات پر صدر عارف علوی نے کہا کہ میں نے بات کرلی ہے۔یاسمین راشد نے کہا کہ آپ ان سے کہہ دیں کہ میں بات کرلیتا ہوں عمران خان سے۔صدر عارف علوی نے کہا کہ میں سمجھا نہیں آپ کیا کہہ رہی ہیں۔تحریک انصاف کی خاتون رہنما نے کہا کہ دیکھیں کچھ مر جائیں گے، صورتحال اتنی بری ہو جائے گی کہ الیکشن ملتوی ہوجائیں گے، کچھ پولیس والے مرجائیں گے،یاسمین راشد نے کہا کہ میرا خیال ہے آپ خان صاحب کو کہیں کہ give in ، باقی آپ کی مرضی۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ابھی رینجرز وہاں پر ہے، پیٹرول بم چل رہے ہیں، ان کی واٹر کینن کو آگ لگ گئی ہے، میں تو باہر ہوں۔صدر عارف علوی نے کہا کہ میں اسد عمر سے بات کرتا ہوں۔اس پر یاسمین راشد بولیں کہ آپ شاہ صاحب سے بھی بات کرلیں وہ خان صاحب کے ساتھ ہیں۔