لاہور(نیوز ڈیسک) الیکشن کا شیڈول جاری ہونے کے بعد دفعہ 144 کا نفاذ، پاکستان تحریک انصاف نے اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔لاہور ہائیکورٹ میں درخواست تحریک انصاف کے حماد اظہر نے اظہر صدیق کی وساطت سے دائر کی، درخواست میں الیکشن کمیشن، پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار نے کہا کہ الیکشن کا شیڈول جاری ہونے کے بعد دفعہ 144 نافذ نہیں کی جاسکتی، نگران پنجاب حکومت نے الیکشن کا شیڈول جاری ہونے کے بعد دفعہ 144 نافذ کی۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت نگران پنجاب حکومت کے اقدام کو غیر قانونی قرار دے ۔















