شاہ رخ نے فلم ’’پٹھان‘‘کوذاتی کامیابی قرار دے دیا

ممبئی (نیوزدیسک)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ فلم’پٹھان‘ کی شاندار کامیابی میرے لیے کاروباری نہیں بلکہ ذاتی کامیابی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم’پٹھان‘ کی شاندار کامیابی پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ۔اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’’یہ کاروباری نہیں بلکہ ذاتی کامیابی ہے‘‘۔اُنہوں نے لکھا کہ لوگوں کو ہنسانا اور اُنہیں انٹرٹینمنٹ دینا ہمارا کاروبار ہے اور اگر ہم اس کے لیے ذاتی طور پر کوشش نہیں کریں گے تو کبھی کامیابی نہیں ملے گی۔شاہ رخ خان نے لکھا کہ ان سب لوگوں کا شکریہ جنہوں نے فلم’’پٹھان‘‘ کو سراہا اور جن لوگوں نے اس فلم میں کام کیا اور ثابت کیا کہ محنت، لگن اور بھروسہ ابھی زندہ ہے۔