اسلام آباد(اے بی این نیوز )وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نےکہا ہے کہ الیکٹرک وہیکلز کو سیلز ٹیکس اور ریگولیٹری ڈیوٹی سے استثنیٰ دیا جارہا ہے ۔ وزارت تجارت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سید نوید قمر نے کہا کہ صاف فضائی پالیسی کو مطابقت میں لانے کے لیے الیکٹرک وہیکلز کو سیلز ٹیکس اور ریگولیٹری ڈیوٹی سے استثنیٰ دیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طورخم بارڈر پرزمینی تجارت میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے حوالے سے میٹنگ کی ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد راستہ برآمدات ہیں اور اسے قومی ترجیح ہونا چاہیے ۔















