اہم خبریں

آزاد کشمیر انتخابات، ن لیگ کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی

آزاد کشمیر انتخابات، ن لیگ کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی

مظفرآباد (اے بی این نیوز) آزاد کشمیر کے علاقے دھیرکوٹ سے نومنتخب رکن اسمبلی ساجد عباسی نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے بعد مسلم لیگ (ن) کو ایک اور اہم سیاسی کامیابی مل گئی ہے۔

دھیرکوٹ سے نومنتخب رکن اسمبلی ساجد عباسی نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا حتمی فیصلہ کرلیا۔

ساجد عباسی نے حال ہی میں ہونے والے انتخابات میں مسلم کانفرنس کے سربراہ اور آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان کو بھاری اکثریت سے شکست دے کر اپ سیٹ کامیابی حاصل کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نومنتخب ایم ایل اے ساجد عباسی آج مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی موجودگی میں باضابطہ پریس کانفرنس کے دوران پارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

ان کی شمولیت سے آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی عددی پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں‌:آبنائے ہرمز معاملے پر مداخلت، ٹرمپ کی عمان کو سخت وارننگ

متعلقہ خبریں