کراچی (اے بی این نیوز) سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کو دل کی تکلیف کے باعث نجی ہسپتال میں داخل کرلیا گیا۔
اہلیہ باسط علی کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر کو انجیوپلاسٹی کے لیے نجی ہسپتال لایا گیا ہے، جہاں وہ اس وقت زیرِ علاج ہیں۔
55 سالہ باسط علی نے پاکستان کی جانب سے 19 ٹیسٹ اور 50 ایک روزہ میچز کھیلے۔ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 858 جبکہ ون ڈے انٹرنیشنل میں 1265 رنز بنائے۔
باسط علی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق نمایاں بلے باز رہے ہیں اور اپنے جارحانہ بیٹنگ انداز کے باعث خاص شہرت رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں:ملک میں سولر کا بڑھتا رجحان ،بجلی طلب میں کمی ریکارڈ















