اسلام آباد( اے بی این نیوز )شمالی اور جنوبی وزیرستان کے اضلاع میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے۔ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 دہشت گرد مارے گئے۔ مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور بھاری مقدار میں سامان بھی برآمد ہوا ہے۔ پاک فوج غیرمتزلزل عزم کے ساتھ اپنی سرزمین کے ایک ایک انچ سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔















