اسلام آباد ( اے بی این نیوز )کمیٹی برائے مستقلی و بحالی ملازمین کی ہدایات پر پمز کے بون میرو ٹرانسپلانٹ کے 6 چھوٹے ملازمین کو بحال کر دیا ،پمز کے شعبہ چلڈرن کے بون میرو میں 11 سال سے کام کرنے والی خاتون ڈاکٹر کو مستقل نہ کیا ،گریڈ 2سے 6 کے ملازمین کو مستقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،خصوصی کمیٹی برائے ریگولرائزیشن نے بون میرو و کارڈک سنٹر کے تمام ملازمین کو مستقل کرنے کی ہدایت جاری کی تھی ،وزارت صحت حکام نے کمیٹی کی ہدایات کو نظر انداز کرتے صرف چھوٹے ملازمین کو مستقل کیا۔















