اہم خبریں

معیشت کو عمران خان نے نقصان پہنچایا ، شرجیل میمن

کراچی(اے بی این نیوز)وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ سب کو مردم شماری پر اعتماد ہو، سب کو اطمینان ہو کہ انہیں گنا گیا ہے، سندھ حکومت کے پاس بھی ڈیٹا ہو، کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ہر شخص کو گنا جائے گا، تاکہ معلوم ہو کہ کتنے وسائل استعمال ہو رہے ہیں، ان سارے فیصلوں کا مقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینا ہے،ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ایجنڈا کسی پارٹی سے لڑنا نہیں ہے بلکہملک کو نقصان پہنچانا ہے،انہوں نے کہا کہمعیشت کو عمران خان نے نقصان پہنچایا ہے، انہوں نے آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل کی اور پھر اسے مسترد کیا، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کئی بار مردم شماری پر بات کی، دیکھ رہے ہیں کہ ہمارے خدشات پر بات ہوئی ہے کہ نہیں، پوری دنیا میں مہنگائی ہے مگر پاکستان میں الگ صورتِ حال ہے، مہنگائی اور رمضان میں عوام کو ریلیف دینے پر بات ہوئی ہے، وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ نے پہلے ہی غیر ضروری اخراجات کم کرنے کا اعلان کر رکھا ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ مختلف محکموں کو مجسٹریٹ کے اختیارات قانون اور ضرورت کے مطابق دیے جائیں گے، مجسٹریٹ کے اختیارات بیورو آف سپلائی کو دیے جائیں گے، مہنگائی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی،انہوں نے کہاکہ سارے فیصلوں کا مقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینا ہے، ریلیف کے لیے بچت بازار لگائے جائیں گے، پولیس کو جدید ہتھیار دینے کی منظوری دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں