اہم خبریں

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی چین کے صدر شی جن پنگ کو متفقہ طور پر دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد( اے بی این نیوز  )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چین کے صدر شی جن پنگ کو متفقہ طور پر دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ جمعہ کو ایک ٹویٹ میں صدر مملکت نے کہا کہ پاک چین بھائی چارہ مضبوط سے مضبوط تر ہوتا جا رہا ہے،چین کے قریبی دوست اور ہمہ وقتی شراکت داروں کے طور پر ہم صدر شی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں تاکہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جاسکیں۔

متعلقہ خبریں