سوات (نیوزڈیسک)سوات میں منگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے۔زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4، زیر زمین گہرائی 124کلو میٹر رہی جبکہ زلزلے کا مرلز پاک افغان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔حکام کے مطابق زلزلے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔خیال رہے کہ دو روز قبل بھی سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔















