اہم خبریں

پی ٹی آئی کارکن علی بلال کی موت ابھی ایک معمہ بنی ہوئی ہے، نگران وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب کے نگران وزیراطلاعات عامر میر کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکن علی بلال کی موت ابھی تک ایک معمہ بنی ہوئی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عامر میر کا کہنا تھا بظاہر علی بلال کو کسی گاڑی نے ٹکر مار ی ہے، علی بلال کی موت کہاں ہوئی ابھی تک ہمارے لیے یہ ایک معمہ بنا ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کوئی پی ٹی آئی کارکن نہیں بتا رہا کہ علی بلال کی موت کہاں ہوئی، اگر علی بلال کی موت ریلی کے دوران ہوئی ہوتی تو پی ٹی آئی والے اُسے فوری اسپتال لاتے مگر اُس کی لاش تین گھنٹے بعد نامعلوم افراد اسپتال میں چھوڑ کر چلے گئے۔نگران صوبائی وزیر کا کہنا تھا پولیس کی تحقیقات جاری ہیں اور تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ آنے میں تین روز لگیں گے، واقعے میں اگر کوئی پولیس والا بھی ملوث ہوا تو کارروائی ہو گی۔

متعلقہ خبریں