راولپنڈی (اے بی این نیوز)چکری روڈ لادیاں سٹاپ پر مسلح افراد کی گاڑی روک کر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق 4افراد زخمی ہوگئے، پولیس اور امدادی اداروں کو موقع پر طلب کرلیا گیا، فائرنگ کا واقع دو نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے جھگڑے کا شاخسانہ ہے، گولیاں لگنے سے عمر نامی شخص جاںبحق ہو گیا،چار شدید زخمی،ایس ایچ او چونترہلاش اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا، ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔















