اسلام آباد (نیوزڈیسک)ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال ایس سی او اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے جمعرات کو بتایاکہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے چیف جسٹس صاحبان کا 3 روزہ اجلاس 10 تا 12 مارچ بھارت میں شیڈول ہے۔ترجمان کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان اجلاس میں شرکت نہیں کر سکیں گے اور اس سلسلے میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے بھارتی ہم منصب کو آگاہ کر دیا۔بیان کے مطابق چیف جسٹس ناگزیر مصروفیات کےباعث 10 تا 12 مارچ ہونیوالے اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔خیال رہے کہ پاکستان فعال رکن کے طور پر ایس سی او کی تمام سرگرمیوں میں حصہ لیتا ہے۔















