اہم خبریں

نواز شریف کہتا ہے عمران خان کو راستے سے ہٹایا جائے،چیئرمین پی ٹی آئی

لاہور(اے بی این نیوز     )سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جو سازش چل رہی تھی مجھے سمجھ آگئی، نواز شریف پہلے مشرف دور اور پھر علاج کے بہانے بھاگ گیا، بھگوڑا کہتا ہے عمران خان کو راستے سے ہٹایا جائے، جیل جانے سمیت ہر چیز کیلئے تیار ہوں، انہوں نے کل ملک کی جمہوریت کو نقصان پہنچایا، 23 سے 24 افسران کا لکھ کر دیا 25 مئی کو ظلم کرنے والے افسران کو نہ لگایا جائے۔ چن چن کر ہمارے مخالفین کو نگران حکومت میں لگایا گیا، اب انہوں نے بیورو کریسی سے ریٹرننگ افسر لینے کا فیصلہ کیا ہے، بیورو کریسی سے کسی کو امید نہیں، عدلیہ سے ریٹرننگ افسران لیے جائیں، ساری قوم عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے، اس وقت مجرموں نے ملک پر قبضہ کیا ہوا ہے، ان کو جو بیک کر رہے ہیں ان سے تو ہمیں کوئی امید نہیں۔وہ لاہور میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پرسوں ہم نے الیکشن ریلی کی تاریخ کا اعلان کیا تھا، پولیس نے باقاعدہ ریلی کا روٹ طے کیا، ریلی والے دن اچانک دفعہ 144 نافذ اور راستوں پر کنٹینرز لگا دیئے گئے، جان بوجھ کر ورکرز پر واٹر کینن، آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی، پیمرا نے ریلی دکھانے پر پابندی لگا دی۔ یہ الیکشن سے ڈرے ہوئے ہیں، لوگوں کو قتل اور دھماکے بھی کروائیں گے، الیکشن ان کی موت ہے، پاکستانی قوم ان سے متنفر ہو چکی ہے، یہ الیکشن نہیں جیت سکتے اسی لیے بھاگ رہے ہیں، یہ مافیا عدلیہ میں پھوٹ ڈالے گا، عدلیہ کو اس وقت اتحاد کی ضرورت ہے، گورنر خیبرپختونخوا نے تاحال الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا، ملک تب بچے گا جب قانون کی حکمرانی ہوگی۔عمران خان نے کہا کہ پوری قوم سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے، ہم چاہتے ہیں سپریم کورٹ آئین و قانون کے ساتھ کھڑی ہو، سسیلین مافیا سپریم کورٹ کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے سپریم کورٹ پر حملہ اور ججز کو فون کرتے تھے، ججز سے درخواست کرتا ہوں آپ نے آئین و قانون کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔

متعلقہ خبریں