اہم خبریں

عمران خان خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں 18 جنوری کو طلب

اسلام آباد( نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں عمران خان کو 18 جنوری کو طلب کرلیا۔اس حوالے سے سینئر سول جج رانا مجاہد رحیم نے سابق وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔اسلام آباد پولیس نے مقدمے کا چالان بھی عدالت میں جمع کرادیا ہے۔واضح رہے کہ عمران خان نے اسلام آباد میں جلسے کے دوران خاتون جج کو دھمکی دی تھی۔

متعلقہ خبریں