اہم خبریں

احتجاجی چھٹی پر گئے کامران علی کی جگہ محمد عبداللہ سنبل کو چیف سیکریٹری پنجاب تعینات کر دیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) محمد عبداللہ خان سنبل کو ’احتجاجی چھٹی‘ پر موجود سیکرئٹری پنجاب کامران علی افضل کی جگہ نعینات کیا گیا ہے، عبد اللہ سنبل بطور قائم مقام چیف سیکریٹری اس عہدے پر کام کر رہے تھے۔بدھ کو کیبنٹ سیکریٹریٹ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق عبداللہ خان سنبل کو سول سروس ایکٹ 1973 کے سیکشن 10 کے تحت چیف سیکریٹری پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔کیبنٹ سیکریٹریٹ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹی فکیشن کے مطابق عبداللہ خان سنبل جو ان دنوں 120 روز کی تعطیلات پر ہیں، انہیں فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں