اہم خبریں

پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری، پاک سعودیہ کے درمیان ویزا شرط ختم

پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری، پاک سعودیہ کے درمیان ویزا شرط ختم

اسلام آباد (اے بی این نیوز) پاکستان اور سعودی عرب نے سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے شہریوں کے لیے ویزا شرط ختم کرنے کے معاہدے پر دستخط کردیے۔

تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نیویارک میں اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے دوطرفہ ملاقات کی۔ ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور سعودی عرب نے سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا استثنیٰ کے معاہدے پر باضابطہ دستخط کیے۔

اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ انہیں سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان کے ساتھ سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا شرط کے خاتمے کے معاہدے پر دستخط کرنے پر خوشی ہے۔


نائب وزیراعظم کے مطابق یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی روابط اور ادارہ جاتی تبادلوں کو مزید آسان بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان موجودہ اسٹریٹجک اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط اور وسیع کرنے کا باعث بنے گا۔
مزید پڑھیں‌:وزیراعظم شہباز شریف کی نیو یارک سے بڑی خبر سامنے آگئی

متعلقہ خبریں