اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف زرداری کا ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے جس میں پنجاب میں اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔بدھ کو اور وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق صدر آف زرداری میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا دونوں رہنماؤں نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر مشاورت کی۔پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کو گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے مشاورت کی ہدایت کی گئی ہے۔دونوں رہنماوں نے اعتماد کے ووٹ اور تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ پر بھی مشاورت کی ہے۔اس سےقبل 18 دسمبر کو وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف زرداری کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اہم آئینی اور قانونی فیصلوں پرمشاورت کی گئی۔ملاقات میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کا ٹاسک چوہدری شجاعت حسین کو دینے پراتفاق کیا گیا۔