اہم خبریں

شادی کا جھانسہ دے کر ڈھول بجانے والے اغوا، اغواکاروں کا ورثا سے ایک کروڑ تاون طلب

لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب کے شہر رحیم یارخان میں شادیوں پر ڈھول بجانے والے گروپ کو ڈاکوؤں نے اغوا کرلیا۔پولیس حکام کے مطابق ڈاکوؤں نے شادی کی تقریب کاجھانسہ دےکر کچے کے علاقے میں گروپ کو بلایا اور فنکارگروپ کے 9 افراد کو اغوا کرلیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤںنے مغویوں کے ورثا سے ایک کروڑ کا تاوان طلب کیا ۔ ورثا کی جانب سے مغویوں کی تلاش کیلئے پولیس سے درخواست کی گئی جس کے بعد پولیس مغویوں کی تلاش کیلئے جگہ جگہ چھاپے مار رہی ہے۔

متعلقہ خبریں