جیل بھرو تحریک،غلام سرور خان کا گرفتاری دینے سے انکار

راولپنڈی(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما غلام سرور خان نے جیل بھرو تحریک میں گرفتاری دینے سے انکار کر دیا۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ میں گرفتاری نہیں دوں گا، چند لیڈرز گرفتاری اور چند ورکر گرفتاری دیں گے۔واضح رہے کہ عمران خان کے اعلان کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کا آغاز 22 فروری کو لاہور سے ہوا، جس کے بعد پنجاب میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، اسد عمر، اعظم سواتی، عمر سرفراز چیمہ سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنما و کارکنان گرفتاری دے چکے ہیں۔