لاہور (نیوزڈیسک ) جیل بھرو تحریک:صوبائی دارالحکومت سے کیا گیا، تحریک کے پہلے روز وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی ، جنرل سیکرٹری اسد عمر سمیت کئی رہنماؤں اور 80 سے زائد کارکنوں نے رضاکارانہ گرفتاریاں پیش کیں، گرفتاری دینے والے رہنماؤں اور کارکنان کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا۔گزشتہ روز پی ٹی آئی کی جانب سے پارٹی کے صوبائی دفتر میں تقریب کے دوران رہنماؤں اور کارکنوں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور پھر تمام رہنما جیل روڈ سے ریلی کی شکل میں گرفتاریاں دینے کے لئے مال روڈ پہنچے ، شاہ محمود قریشی نے مال روڈ کے بجائے کیپٹل سٹی پولیس آفیسر ( سی سی پی او ) آفس کے باہر گرفتاری دینے کا اعلان کیا تاہم وہ جونہی کنٹینر سے اترے تو پولیس نےان کو تحویل میں لے لیا۔















