کراچی(نیوزڈیسک)شہر قائد میں پانی کی بندش اور لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئی ،احتجاج کے باعث یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک معطل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق سبزی منڈی کے اطراف کے رہائشیوں نے یونیورسٹی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے یونیورسٹی روڈ کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے بند کردیے اور سڑکوں پر آگ جلا دی جس کے باعث حسن اسکوائر سے سینٹرل جیل آنے اور جانے والی ٹریفک 2 گھنٹے تک معطل رہی ۔















