اہم خبریں

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 4021 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، مثبت شرح 0.20 فیصد رہی، این آئی ایچ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 21 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔منگل کو نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ ( این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 21 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 8 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح اس مدت میں مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.20 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 25 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر کے مختلف شہروں میں کیے گئے کورونا ٹیسٹ اور مثبت شرح کے حوالے سے پشاور میں 212 ٹیسٹوں میں سے ایک مریض کا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ وہاں پر شرح 0.47 فیصد رہی،اسلام آباد میں 323 ٹیسٹوں میں سے ایک مریض کا ٹیسٹ مثبت آیا اور شرح 0.31 فیصد رہی،اسی طرح سے لاہور میں 789 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر شرح 0.25 فیصد رہی۔

متعلقہ خبریں