اہم خبریں

ملکی سیاست میں اگلے 48گھنٹے اہم،چودھری شجاعت کا بھی پرویز الٰہی سے بات چیت کا عندیہ

لاہور(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے اپنے اپنے ایم پی ایز کو آج شام تک لاہور پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے جبکہ سابق صدر اور مفاہمت کے بادشاہ آصف زرداری نے وزیراعظم شہبازشریف کو آج کے دن کیلئے انتظار کرو اور دیکھو کی پالیسی اپنانے کا مشورہ دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب کی سیاسی بساط پر ہلچل ہے اور فریقین کی سوچ بچار اور چالیں جاری ہیں جبکہ ملاقاتوں کے دور بھی چل رہے ہیں۔ چودھری شجاعت حسین نے پرویز الٰہی سے بات کرنے کا عندیہ دیا ہے جس کے بعد ملکی سیاست میں آئندہ 48 گھنٹے اہم ہو سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ اپنی پوزیشن واضح کریں گے تو اتحادی جماعتیں غور و حوض کر سکتی ہیں۔اجلاس کے بعد وزیراعظم شہبازشریف چوہدری شجاعت حسین کی رہائشگاہ پہنچے اور ان سے ایک گھنٹہ ملاقات کی جس میں عمران خان کے اعلان پر حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ خبریں