اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے مسلسل دوسرے روز بھی پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل ڈیزل کی قیمتیں بڑھادی ہیں۔
وزارت پیٹرولیم ڈویژن نے 16 ستمبر کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے جاری کردہ طریقہ کار کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے۔
نوٹیکفیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 10 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 380 روپے 24 پیسے سے بڑھ کر 384 روپے 34 فی لیٹر قیمت مقرر ہوگئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 41 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، اس اضافے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 409 روپے 42 پیسے بڑھ کر ہوکر 415 روپے 83 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق گزشتہ رات 12 بجے سے اگلے دن 16 ستمبر 2026 تک کے لیے ہوگیا۔
مزیدپڑھیں: آزاد کشمیر صدارتی انتخاب، ن لیگ کے امیدوار سے متعلق اہم پیش رفت















