اہم خبریں

تمام اسمبلیاں قائم رہیں گی ،انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے، امین الحق کا دعویٰ

اسلام آبادس( نیوز ڈیسک) عمران خان سے اپیل ہے ایسے فیصلے کرنے کے بجائے اسمبلی میں آکر بات کریں،وفاقی وزیر اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما امین الحق نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کا ماضی دیکھیں تو وہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کے فیصلے پر یوٹرن لے لیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ماضی دیکھیں تو اس فیصلے سے بھی وہ یوٹرن لیں گے، تمام اسمبلیاں قائم رہیں گی اور عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔ایک بیان میں امین الحق نے کہا کہ عمران خان کا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کے مترادف ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی اور چوہدری برادران ووٹرز کی امنگوں کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں