اہم خبریں

کون کون مریم نوازسے ملنا چاہتا ہے ،میں آپ کی بی بی سے ملاقات کرواں گی ،حناپرویزبٹ کا وعدہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے اپنے فالورز سے وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ مریم نوازسے ملاقات کرنی ہے تو مجھ سے رابطہ کرو۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ پیغام مسلم لیگ ن کی سینیئر نائب صدر اورچیف آرگنائرزمریم نواز سے ملاقات کی خواہش رکھنے والوں کے لیے ہے،لاہورکے کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبا سے پوچھا کہ ان میں سے کون کون مریم سے ملنا چاہتا ہے؟ ۔چند روز میں اس ملاقات کے اہتمام کرنے وعدہ کرنے والی حنا نے مزید واضح کیا کہ خواہشمندوں کو اپنا نام، نمبر اور تعلیمی ادارے کا نام ضرور بتانا ہے۔

متعلقہ خبریں