اہم خبریں

ایئرلائنز نے قومی اور بین الاقوامی پروازوں پر کرائے بڑھا دئیے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی اور بین الاقوامی پروازوں پر ایئرلائنز نے کرائے بڑھا دیے، دبئی اور سعودی عرب سمیت کئی ممالک کے فضائی کرایوں میں اضافہ ہوگیا۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کرایوں میں اضافہ تیل اور ڈالر کی بڑھتی قیمتوں کے باعث ہوا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی، سعودی عرب، امریکا، برطانیہ اور یورپی ملکوں کے فضائی کرایوں میں 20 سے 30 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں