اسلام آباد( اے بی این نیوز ) پاکستان میں انٹرنیٹ کے مسلسل بڑھتے ہوئے استعمال اور بچوں کی کم عمری میں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز تک رسائی کے باعث، ڈیجیٹل تحفظ خاندانوں کے لیے ایک اہم تشویش بن چکا ہے۔
کاسپرسکی کی تحقیق کے مطابق بچوں کے آن لائن رویّوں میں نمایاں تبدیلی دیکھی گئی ہے، جہاں سوشل میڈیا، اسٹریمنگ، کھیلوں اور گیمنگ پلیٹ فارمز کے ساتھ ساتھ مصنوعی ذہانت (AI) کے ٹولز میں بھی دلچسپی بڑھ رہی ہے۔ اس رجحان نے والدین کے لیے یہ سمجھنا ضروری بنا دیا ہے کہ بچوں کی توجہ آن لائن کن چیزوں کی طرف ہے، وہ کیا سرچ کرتے ہیں، کون سے پلیٹ فارمز استعمال کرتے ہیں، اور کون سے رجحانات ان کی دلچسپیوں اور رویّوں کو متاثر کر رہے ہیں۔
کیسپرسکی سیف کڈز کے عالمی اور پاکستانی ڈیٹا پر مبنی اس مطالعے میں، جس میں جنوری اور فروری 2026 کے رجحانات کا تجزیہ کیا گیا، یہ بات سامنے آئی کہ بچوں میں اے آئی ٹولز کے حوالے سے شدید تجسس پایا جاتا ہے۔ اے آئی سے متعلق ایپس اور سروسز گوگل سرچز کے ایک چوتھائی حصے پر مشتمل ہیں، جو ان پلیٹ فارمز کے بڑھتے ہوئے استعمال کو ظاہر کرتا ہے۔ چیٹ جی پی ٹی، جمنائی، کریکٹر ڈاٹ اے آئی، گروک اور ڈیپ سیک جیسے ٹولز مقبول ترین پلیٹ فارمز میں شامل ہیں، جو اس بات کو اجاگر کرتے ہیں کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنسکس حد تک بچوں کی روزمرہ ڈیجیٹل زندگی کا حصہ بنتا جا رہا ہے۔
کیسپرسکی کی ویب کانٹینٹ اینالیسز ایکسپرٹ آنا لارکینا نے کہا کہ“آپ کا بچہ تقریباً یقینی طور پر اے آئی ٹولز استعمال کر رہا ہے — اور ممکن ہے کہ وہ ان کے استعمال میں آپ سے زیادہ پُراعتماد ہو۔ مکمل پابندی لگانے کے بجائے بہتر طریقہ یہ ہے کہ والدین ان ٹولز کو بچوں کے ساتھ مل کر سمجھیں، ان کے استعمال کی حدود مقرر کریں، اور بچوں کو یہ سمجھنے میں مدد دیں کہ اے آئی کیا کر سکتا ہے اور کیا قابلِ اعتماد طریقے سے نہیں کر سکتا۔ کیسپرسکی سیف کڈز والدین کو بچوں کی ڈیجیٹل سرگرمیوں کی نگرانی اور رہنمائی میں مدد فراہم کرتا ہے، بغیر سخت پابندیوں پر انحصار کیے۔”
پاکستان میں بچوں کے لیے یوٹیوب بدستور سب سے بڑا مواد فراہم کرنے والا پلیٹ فارم ہے، جو بچوں کے ایپ استعمال کے تقریباً ایک تہائی وقت پر مشتمل ہے، اور یہ رجحان عالمی سطح پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔ انسٹا گرام اور واٹس ایپ ملک میں دوسری اور تیسری مقبول ترین ایپس رہیں۔ یہ پلیٹ فارمز اب بھی بچوں کے آن لائن رابطوں، مواد کے استعمال اور اظہارِ رائے میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ یوٹیوب سرچ ٹرینڈز میں موسیقی نمایاں طور پر سرفہرست رہی۔ کھیلوں نے بھی بچوں کی توجہ حاصل کی، جو بڑے اسپورٹس ایونٹس کے حوالے سے ان کے تجسس کی عکاسی کرتا ہے۔
سپریم لیڈرسے ایرانی صدر کی طویل ترین ملاقات، اہم فیصلے،جا نئے تفصیل
بچوں کی ڈیجیٹل حفاظت اور صحت مند آن لائن عادات کو فروغ دینے کے لیے، کیسپرسکی والدین کو مشورہ دیتا ہے کہ وہ بچوں کے ساتھ ممکنہ آن لائن خطرات پر کھل کر بات کریں اور ان کی حفاظت کے لیے واضح اصول طے کریں۔ محفوظ گیمنگ تجربے کے لیے کیسپرسکی پریمئیم جیسے قابلِ اعتماد سیکیورٹی حل استعمال کریں تاکہ نقصان دہ فائلوں کے ڈاؤن لوڈ سے بچا جا سکے۔ اسی طرح کیسپرسکی سیف کڈ جیسی ڈیجیٹل پیرنٹنگ ایپس کے ذریعے بچوں کو آن لائن اور آف لائن دونوں صورتوں میں محفوظ رکھا جا سکتا ہے، اسکرین ٹائم کو منظم کیا جا سکتا ہے، نامناسب مواد کو بلاک کیا جا سکتا ہے، اور ذہنی سکون کے لیے ان کی لوکیشن بھی معلوم کی جا سکتی ہے۔















