اہم خبریں

بجلی بم تیار،اب غریب کو بھی معافی نہیں،کم سے کم یونٹ والے کی بھی سبسڈی ختم،جا نئے تفصیل

پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے کو تحریری یقین دہانی کراتے ہوئے بجلی سبسڈی Electricity Subsidy کے موجودہ نظام میں بڑی تبدیلی کاPower Tariff عندیہ دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جنوری 2027 سے 200 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے دی جانے والی عمومی سبسڈی ختم کرکے نیا ٹارگٹڈ نظام متعارف کرایا جائے گا۔

ڈی جی خان میں افسوسناک سانحہ، جا نئے کتنے بچے جان سے گئے

نئے نظام کے تحت صرف مستحق اور کم آمدن والے گھرانوں کو سبسڈی دی جائے گی، جس کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور نیشنل سوشیو اکنامک رجسٹری کا ڈیٹا استعمال کیا جائے گا۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ اس اقدام سے سبسڈی کا غلط استعمال روکا جا سکے گا اور اصل حقدار افراد تک ریلیف پہنچایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق موجودہ نظام میں بعض صارفین ایک ہی گھر میں دو یا تین بجلی میٹر لگوا کر ہر میٹر کی کھپت 200 یونٹس سے کم رکھتے ہیں تاکہ سبسڈی حاصل کی جا سکے۔ نئے نظام میں ایسے طریقوں کی حوصلہ شکنی کی جائے گی اور بجلی صارفین کا مکمل ڈیٹا سماجی و معاشی رجسٹری کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں