اہم خبریں

عمران خان نے ضیاء محی الدین کے ہمراہ یادگار تصویر شیئر کر دی

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے عالمی شہرت یافتہ لیجنڈ اداکار، ہدایت کار، صداکار، میزبان، ڈرامہ نگار ضیاء محی الدین کے ہمراہ تصویر شیئر کر دی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سابق وزیراعظم عمران خان نے 1983 میں ضیاء صاحب کے ہمراہ لی گئی ایک یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے ماضی کی یادیں تازہ کیں۔یاد رہے کہ عمران خان کے مطابق پیر کو بزم جہاں سے رخصت ہونے والے ضیاء محی الدین کے ساتھ ان کی شناسائی دہائیوں پر محیط ہے۔انہوں نے ضیاء صاحب کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے انہیں نہایت مہذب اور اردو ادب کے حوالے سے خاص طور پر ایک وسیع المطالعہ شخصیت قرار دیا تھا۔

متعلقہ خبریں