الیکشن کمیشن گلگت بلتستان gilgit نے انتخابی مہم کے لیے اہم سرکلر جاری کر دیا۔ گلگت بلتستان عام انتخابات 2026 کے دوران عوامی املاک پر وال چاکنگ اور نقش نگاری پر مکمل پابندی عائد۔ چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان کی جانب سے انتخابی مہم کو ماحول دوست بنانے کی ہدایت
ایران کے پاس کو ئی چانس نہیں، اس پر حملہ نہ کرتا تو اسرائیل اور مشرق وسطیٰ کا خاتمہ ہوجاتا،صدر ٹرمپ
سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کی جانب سے وال چاکنگ پر الیکشن کمیشن کا شدید تشویش کا اظہار۔الیکشن کمیشن کے مطابق وال چاکنگ سے سرکاری املاک کی خوبصورتی متاثر اور ماحولیاتی حسن کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ سڑکوں، پلوں اور سرکاری عمارتوں پر کسی بھی قسم کی تحریر یا گرافٹی کرنا ممنوع قرار۔
انتخابی مہم کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ۔ ضلعی مانیٹرنگ افسران کو پابندی پر سختی سے عملدرآمد کروانے کے احکامات جاری۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ امیدواران انتخابی مہم کے لیے قانونی اور ماحول دوست ذرائع اختیار کریں۔















