کراچی (نیوزڈیسک)کراچی میں 13 سالہ بچی لاپتہ ہوگئی ہے اور والدین نے آن لائن لوڈو گیم کے ذریعے اغوا کئے جانے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔کراچی میں مبینہ طور پر موبائل گیم 13 سالہ بچی کے مبینہ اغواء کا سبب بن گیا ہے۔شاہ فیصل کی رہائشی 13 سالہ حبینہ مبینہ طور پر لاپتہ ہوگئی ہے، بچی کے والدین نے شاہ فیصل کالونی تھانے میں مقدمہ درج کرایا ہے۔والدین نے بتایاکہ ان کی بچی موبائل پر آن لائن لوڈو گیم کھیلتی تھی، اس لئے انہیں شبہ ہے کہ اسی کے ذریعےکسی نے بچی کو بلاکر اغوا کرلیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ برس کورنگی ہی کے علاقے سے 14 سالہ بچی لاپتہ ہوئی تھی، بچی نے تفتیش کاروں کو بتایا تھا کہ والدین اس پر بہت سختی کرتے تھے، اور اس کے کزن سے شادی کرانا چاہتے تھے۔بچی نے بتایا تھا کہ اس کی موبائل گیم کے ذریعے دوستی لاہور کے ایک لڑکے کے ساتھ ہوئی تھی۔ بعد ازاں لڑکی نے لاہور جاکر شادی کرلی تھی۔