اہم خبریں

بیوی اور ساس کو قتل کرنے والےکیخلاف عدالت کا سخت فیصلہ

لاہور (اے بی این نیوز) سیشن عدالت لاہور نے بیوی اور ساس کو قتل کرنے کے مقدمے میں مجرم کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج شعیب انور قریشی نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم امجد کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

سماعت کے دوران پراسیکیوٹر شبیر خان نے عدالت کو بتایا کہ مجرم اپنی بیوی کو منشیات فروخت کرنے کا کہتا تھا، مجرم نے اپنی بیوی اور ساس کو قتل کیا۔

شبیر خان نے یہ بھی کہا کہ ہربنس پورہ پولیس اسٹیشن نے 2022 میں مقدمہ درج کیا تھا۔
مزید پڑھیں:تیل کی قیمت 2 فیصد کمی

متعلقہ خبریں