(ویب ڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مستحکم نہیں ہوئیں۔ امریکی خام تیل کی قیمت 2 فیصد کمی کے بعد 104 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ دوسری جانب برطانوی خام تیل کی قیمت 1.5 فیصد کمی کے ساتھ 113 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔
دوسری جانب دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں میں بھی کچھ گراوٹ اور کچھ اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ جنوبی کوریا کے اسٹاک مارکیٹ انڈیکس میں 5 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
جاپانی اسٹاک مارکیٹ میں 0.38 فیصد اضافہ ہوا، اور ہندوستان، ہانگ کانگ، ملائیشیا اور نیوزی لینڈ کی اسٹاک مارکیٹوں میں مندی کا رجحان ہے۔
مزید پڑھیں:معروف مذہبی شخصیت شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد ادریس کو شہید کردیا گیا














