اسلام آباد (نیوزڈیسک) ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی رافیل ماریانو گروسی پاکستان کا 2 روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق رافیل ماریانو گروسی 15 سے 16 فروری تک 2 روزہ دورے کے دوران ڈی جی آئی اے ای اے سے اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کریں گے، وہ دورے کے دوران جوہری ٹیکنالوجی سے کام لینے والے مختلف اداروں کے دورے کریں گے۔ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے دورہ کے دوران صحت، زراعت، صنعت اور بجلی کی پیداوار کے شعبوں کے حوالے سے بات چیت ہو گی، دورہ سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کے شعبے میں جاری تعاون کو مزید مستحکم کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔واضح رہے کہ پاکستان 1957 سے ایجنسی کا بانی رکن ہے۔