پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رہنما چوہدری اختر میو نے مسلم لیگ ن( PMLN, PT ) میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔یہ شمولیت ایک تقریب میں ہوئی جو اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔ تقریب میں سیاسی و مقامی رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پاکستان کا انڈس واٹرز ٹریٹی کی معطلی پر سلامتی کونسل سے فوری کارروائی کا مطالبہ
چوہدری اختر میو کا تعلق پی پی 154 کے علاقے لیلہ پور سے بتایا گیا ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ مسلم لیگ ن کی قیادت پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں اور اب سابق وزیراعظم نواز شریف، وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور اسپیکر قومی اسمبلی کی قیادت میں عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔ان کے مطابق ان کی سیاست کا مقصد عوامی مسائل کا حل ہے اور وہ نئی جماعت کے ساتھ مل کر ترقیاتی کاموں میں فعال کردار ادا کریں گے۔















