اہم خبریں

صوبے میں ایشیا کی پہلی مینٹل ہیلتھ سروس یونیورسٹی بنائیں گے، مرادعلی شاہ کا اعلان

کراچی (نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے کہا کہ صوبے میں ایشیا کی پہلی مینٹل ہیلتھ سروس یونیورسٹی بنائیں گے،یہ منصوبہ پیپلز پارٹی کی حکومت پُورا کرے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے حیدرآباد میں سَر کاواس جی جہانگیر انسٹیٹیوٹ آف سائیکاٹری اینڈ بیہیویورل سائنسز میں (او پی ڈی) کمپلیکس اور فیمیل وارڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں ایشیا کی پہلی مینٹل ہیلتھ سروس یونیورسٹی بنائیں گے،اِس منصوبے کو پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت پُورا کرے گی۔وزیراعلیٰ سندھ نے تقریب میں موجود صوبائی وزیر جامعات اسماعیل راہو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”اسماعیل صاحب ہمیں یہ یونیورسٹی جلدی بنانی ہے اِس پر کام شروع کریں، یہ نہیں کہ بنتی رہے گی بناکر بھی دیکھائیں گے“۔خیال رہے صوبائی حکومت کی جانب سے حیدرآباد کے 150 سال پرانے سرکاواس جی جہانگیر انسٹی ٹیوٹ آف سائیکاٹری اینڈ بیہیویورل سائنسز کواَپ گریڈ کرکے یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں