اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے کہا ہے کہ حج اخراجات ساڑھے 6 لاکھ روپے کردیے گئے ہیں،اگر کوئی کرپشن کرتا ہے تو بتایا جائے،اس دفعہ مزید بہتر انتظامات فراہم کریں گے۔ اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کم تجربے کے باوجود گزشتہ سال عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کیں، حج 10 لاکھ روپے سے کم کرکے ساڑھے 6 لاکھ روپے کا کردیا ہے، اس سال مزید بہتر انتظامات کریں گے۔مفتی عبدالشکورنے کہا کہ اگر کوئی کرپشن میں ملوث ہو تو بتایا جائے، پھر دیکھیں اسے کہاں پہنچاتے ہیں۔