اہم خبریں

عمران نیازی اور پرویزالٰہی کا مقابلہ آپس میں ، دیکھنا ہے کون یوٹرن اور کون سمارٹ ٹرن لیتا ہے ،راناثنااللہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک):وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا تسلسل پاکستان اور معیشت کی ضرورت ہے، عمران خان کا ایجنڈا الیکشن نہیں بلکہ معیشت کا دھڑن تختہ کرنا ہے، انہیں فارن فنڈنگ معیشت کی تباہی اور سیاسی عدم استحکام کے لئے دی گئی ہے،عمران نیازی اور پرویزالہی کا مقابلہ آپس میں ہے دیکھنا ہے کہ یوٹرن کون لیتا ہے اور سمارٹ ٹرن کون؟۔ان خیالات کا اظہار وزیرداخلہ راناثنااللہ نے عمران خان کی اسمبلیوں کے تحلیل کے متوقع اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اور پرویزالہی کا مقابلہ آپس میں ہے دیکھنا ہے کہ یوٹرن کون لیتا ہے اور سمارٹ ٹرن کون؟، اتحادیوں نے ایک دوسرے کی قسمت کا فیصلہ لکھنا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کے کہنے پرجس نے ایف آئی آر درج نہ کی، وہ اسمبلیاں توڑے گا؟ ۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلیاں توڑے یا نہ توڑے، ہر صورت میں سیاسی نقصان عمران خان کا ہے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فتنہ، فساد اور انتشار صرف پاکستان کی معیشت کا نقصان کررہا ہے، پارلیمنٹ کا تسلسل پاکستان اور معیشت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن ہوبھی جائیں تب بھی عمران خان کی فسادی سوچ تبدیل نہیں ہوگی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کا ایجنڈا الیکشن نہیں بلکہ معیشت کا دھڑن تختہ کرنا ہے، عمران خان کو فارن فنڈنگ معیشت کی تباہی اور سیاسی عدم استحکام کے لئے دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں