اہم خبریں

عمران خان پہلےخود جیل جائیں پھرتحریک شروع کریں، مریم نواز کا مشورہ

ملتان(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں بھان متی کا کنبہ ہے ، عمران خان پہلےخود جیل جائیں پھرتحریک شروع کریں، آئیں جیل بھریں،ہم نظریں بچھائے بیٹھے ہیں۔آج ملتان میں میڈیا سےبات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کو اقامہ پرنکال دیا گیا ، ہم ہفتے میں 5 روز نیب میں پیش ہوتے تھے لیکن دوسری دوسری طرف سے کوئی عدالت پیش نہیں ہوتا، عمران خان پہلےخود جیل جائیں پھرتحریک شروع کریں، پی ٹی آئی کا جنوبی پنجاب صوبہ محاذ الیکشن کے دن تک تھالیکن اس کے بعد ان کا کوئی وعدہ وفا نہیں ہوا، ہم جھوٹا وعدہ نہیں کریں گے بلکہ عوام کی خواہشات کے مطابق پیش رفت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو اپنی تاریخ خراب کرنے کا شوق نہیں، شہبازشریف دن رات مہنگائی کم کرنےکیلئےکام کررہے ہیں۔ انشاء اللہ مہنگائی کم ہوگی اور جلد اچھے دن آئیں گے، صوبائی حکومتیں پی ٹی آئی کے پاس تھیں تو مہنگائی کا سارا الزام شہبازشریف پرکیوں ہے۔مریم نوازنے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ منتخب وزیراعظم نوازشریف کے ہاتھ باندھ کرانہیں جہازمیں بٹھایاگیا۔ اٹک جیل میں انسان ایک گھنٹہ نہیں گزارسکتاوہاں نوازشریف نے ماہ گزارے۔ میں نے خود ڈیڈ سیل میں قید کاٹی ۔مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر نے کہا کہ ناجائز پیسے کے ثبوت بھرے پڑے ہیں، آج بدنامہ زمانہ کیس میں بھی وہ عدالت نہیں آتے، ایسی سہولت کیا نواز شریف کو تھی، کیا یہ سہولت مریم کو تھی، سب جانتے ہیں کیسز جھوٹے تھے، ہمارے ساتھ انتقام لیا گیا۔

متعلقہ خبریں