اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستان میں آج پیٹرول کی قیمت 341 روپے 59 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 368 روپے 29 پیسے فی لیٹر قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔
وزارتِ پیٹرولیم ڈویژن نے 22 سے 24 اگست تک کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 81 پیسے اضافہ کیا گیا تھا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 59 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ 17 جولائی سے اب تک پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 10 مرتبہ کمی اور 14 مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے۔
وہیں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اس عرصے کے دوران 7 مرتبہ کمی ہوئی جب کہ 17 مرتبہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: ٹرمپ کی ویزا پالیسی منسوخ، 75 ممالک کے شہریوں کو بڑا ریلیف مل گیا















