اہم خبریں

ترکیہ زلزلہ ، اس مشکل گھڑی میں آپ کیساتھ کھڑے ہیں، شہباز شریف کا ترک صدر سے اظہار افسوس

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترکیہ کے جنوب مشرقی علاقے میں شدید زلزلے کی خبر سے دکھ ہوا ، ہم مشکل گھڑی میں ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔ ٹوئٹر پرجاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترکیہ کے جنوب مشرقی علاقے میں شدید زلزلے کی خبر سے گہرا رنج و دکھ ہوا ہے،اپنے بھائی رجب طیب اردوغان سے تعزیت اور انتہائی مخلصانہ ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ آج سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ترک صدرکو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میں اپنے بھائی رجب طیب اردوغان سے تعزیت اور انتہائی مخلصانہ ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں، زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصان پر ترکی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

متعلقہ خبریں